سعودی دارالحکومت میں پولش ثقافت کے رنگ بکھر گئے

4 Sep, 2022 | 09:06 AM

(سٹی 42) سعودی دارالحکومت ریاض میں پولش ثقافت کے رنگ بکھرگئے، پولینڈ سےآئےفنکاروں کی شاندار لائیو اسٹیج پرفارمنس، روایتی میوزک نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا.

 ریاض میں سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے ڈپلومیٹک کوارٹر کا ثقافتی سینٹر پولینڈ کے فنکاروں سے سج گیا جہاں پولش فنکاروں نے  روایتی میوزک کے ذریعے شرکاء کے دلوں کو مو ل لیا وہیں مختلف رنگا رنگ ڈانس پرفارمنس نے خوب رنگ جمایا جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔

اس موقع پر سعودی،پاکستانی اور دیگر غیر ملکیوں کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پولینڈ کے انٹرنیشنل فنکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کا موقع ملا جس کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے جبکہ خوبصورت ثقافتی رنگوں کو دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی جس پر ہم سعودی وزارت ثقافت اور پولینڈ کے فنکاروں کے شکر گزار ہیں۔

مزیدخبریں