ویب ڈیسک: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 228 کیسز سامنے آئے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس انفیکشن سے 3 مریض جاں بحق ہو گئے۔این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 ہزار 41 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.20 فی صد رہی۔
COVID-19 Statistics 04 September 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 4, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 19,041
Positive Cases: 228
Positivity %: 1.20%
Deaths: 03
Patients on Critical Care: 114
قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 114 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 70 ہزار 138 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 585 ہو چکی ہے۔