روجھان ریڈار سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اہم فیصلہ

4 Sep, 2022 | 08:29 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے روجھان ریڈار کو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

سی اے اے کے مطابق سیلاب تاحال ریڈارتنصیبات میں موجودہے،  جس کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سی اے اے نے بتایا کہ روجھان ریڈار سے متعلق تمام ائیر لائنز کو آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق روجھان ریڈار 220 ناٹیکل میل تک سی اے اے کوبھارت اور دیگر ایشیائی ممالک  سے آنے والے طیاروں سے متعلق رہنمائی دیتا ہے، کراچی ائیرٹریفک اورلاہورائیرٹریفک کنٹرول ریڈار روجھان کےدرمیان ائیر ٹریفک مشترکہ کنٹرول کریں گے۔

مزیدخبریں