ویب ڈیسک: ترکیہ سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ کو ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو اور وزیر ماحولیات مراد خرم سمیت17 رکنی وفد سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے پاکستان میں پہنچا تھا۔ادھر امریکی اراکین کانگریس کا وفد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے آج پاکستان پہنچے گا۔
قبل ازیں وزیراعظم نے سیلاب زدگان کے لیے چین کی 100 ملین سے امداد بڑھاکر 400 ملین یوآن کرنے پر چینی صدر سے اظہار تشکر کیا تھا۔