ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے برطانوی شہریت چھوڑ دی

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے برطانوی شہریت چھوڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی و سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑ دی۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے شہریت چھوڑنے کی برطانوی محکمہ داخلہ کی تصدیقی دستاویزات سوشل میڈیا پر بھی جاری کیں، اپنی ٹویٹ میں زلفی بخاری کا کہنا تھاکہ کہا جاتا تھا یہ بھاگ جائے گا، اس کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میں نے پاکستان اور اپنے علاقے اٹک کے لوگوں کیلئے برطانوی شہریت اور وہاں رہنے کا حق چھوڑ دیا ہے، 100 فیصد پاکستانی ہوں، یہیں جینا مرنا ہوگا،اوورسیز پاکستانی ہمیشہ دل میں رہیں گے۔

ایک غیر رسمی گفتگو میں زلفی بخاری کا کہناتھا کہ اب باقاعدہ طور پر پاکستانی شہری ہوں اورعمران خان کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی کی جنگ لڑوں گا۔