(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹاک ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، جنت مرزا نے اپنی بہن علیشبہ انجم اور ٹک ٹاکر سحر حیات کے ساتھ بنائی ایک سبق آموز ویڈیو شیئر کی جس میں دوستی کے بارے بتایا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے، سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی فیصل آباد کی سٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ کی بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، ٹک ٹاک سٹار کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنت مرزا اپنی بہن علیشبہ انجم اور ساتھی ٹک ٹاکر دوست سحرحیات کے ساتھ موجود ہیں اور چلتے ہوئے پیسے گن رہی ہیں کہ اچانک توازن بگڑنے پر پیسے گر جاتے ہیں اور ان کی بہن فوراً ان کو اٹھانے بیٹھ جاتی ہیں جبکہ سحرحیات ٹک ٹاک کوئین کو گرنے سے بچاتی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ' نام کے دوست'، ویڈیو میں 'شہنشاہِ قوالی' نصرت فتح علی خان کی قوالی' کام آئے نہ مشکل میں کوئی یہاں' بیگ گراؤنڈ میں چل رہی ہے، جس میں دوستوں کی دوستی کے بارے بتایا گیا۔
سوشل میڈیاصارفین نے ٹک ٹاک سٹار کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا اور مختلف کمنٹس کئے، اس ویڈیو کو اب تک 4 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔