ڈاکٹر یاسمین راشد کا لاہور میں ٹراما سنٹرز بنانے سے متعلق بیان

4 Sep, 2021 | 11:00 PM

M .SAJID .KHAN

(عظمت مجید)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا،ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران جناح ہسپتال،سروسزہسپتال اور جنرل ہسپتال لاہورمیں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سنٹرزکے قیام کے لئے آئی ڈیپ کی بریفنگ لی۔

تفصیلات کے مطابق  اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی،سیکرٹری پی اینڈ ڈی مجاہدشیردل،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،پرنسپل علامہ اقبال میڈکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل،پرنسپل سمزپروفیسرڈاکٹرامجد،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارالفریدظفر،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحیی سلطان،ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹراحتشام لحق ودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران جناح ہسپتال،سروسزہسپتال اور جنرل ہسپتال لاہورمیں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سنٹرزکے قیام کے لئے آئی ڈیپ کی بریفنگ لی,سیکرٹری پی اینڈ ڈی مجاہدشیردل نے وزیر صحت کو تینوں ٹیچنگ ہسپتالوں میں ٹراماسنٹرزکے ماسٹرپلان پرتفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اس موقع پر کہا کہ لاہور کے تین بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراماسنٹرز قائم کئے جارہے ہیں،جناح ہسپتال میں 300بستروں،سروسزہسپتال میں 400بستروں اورجنرل ہسپتال میں 300بستروں پر مشتمل ٹراماسنٹرز بنائے جارہے ہیں۔

لاہورکے تینوں بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ٹراما سنٹرزکے قیام کے بعد ہزاروں افرادکو ایمرجنسی کی بہترین اور بین الاقوامی معیارکی طبی سہولیات دستیاب ہوں گی،تینوں ٹیچنگ ہسپتالوں کی موجودہ ایمرجنسیزکی توسیع بھی کی جارہی ہے،آبادی میں اضافہ کومدنظررکھتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں کی طبی سہولیات میں بھی اضافہ کیاجارہاہے۔

مزیدخبریں