محکمہ ہیلتھ کی ہدایات پر طالبات کے بھی امتحانات ملتوی

4 Sep, 2021 | 10:35 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس)کورونا وباء کے پیش نظر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے بھی آن کیمپس امتحانات ملتوی کر دیئے،یونیورسٹی 12 ستمبر تک بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق  این سی او سی اور محکمہ ہیلتھ کی ہدایات پر کورونا وباء کی روک تھام کے لئے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے بھی 12 ستمبر تک یونیورسٹی بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے،یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام آن کیمپس امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔

یونیورسٹی کی جانب سے فارم ڈی امتحانات اور وائیواز کو بھی ملتوی کیا گیا ہے، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں چھ ستمبر کے حوالے سے منعقدہ تقریب بھی آن لائن کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے بعد پنجاب حکومت نے میڈیکل کالجزاوریونیورسٹیزبندکرنےکافیصلہ کیا،میڈیکل کالجزاوریونیورسٹیز4سے15ستمبرتک بندرہیں گے،طبی تعلیمی اداروں میں سٹاف اورڈاکٹرزڈیوٹی پرموجودرہیں گے،طبی تعلیمی اداروں میں کوئی کھیل یا تقریب نہیں ہوگی۔

وی سیزاورپرنسپل ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف،طلباکی ویکسی نیشن یقینی بنائیں گے،محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا۔

 علاوہ ازیں  کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی اور حکومتی ہدایات پر سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیاں بند کردی گئیں ہیں،کورونا تعطیلات کے حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور سمیت پندرہ اضلاع میں کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پندرہ اضلاع میں قائم تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کالجز اور یونیورسٹیز 12 ستمبر تک بند رہیں گی،چھٹیوں کا اثر نویں جماعت کے امتحانات پر نہیں ہوگا، نویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

مزیدخبریں