عطا آباد جھیل پر پی سی ہوٹل بنانے کی تیاریاں

4 Sep, 2021 | 06:47 PM

ویب ڈیسک : بلند وبالا پہاڑوں میں گھری وادیاں اور زمردی جھیلوں کی سرزمین گلگت بلتستان۔۔ میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل جلد کام شروع کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سروسز لمیٹڈ اور روڈ اینڈ سٹوری فرم میں اس ضمن میں مفاہمتی یاداشت پر میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں دستخط ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ہاشو گروپ کے سی او او ہاسپٹیلٹی و تعلیم ڈویژن حسیب اے گردیزی کا کہنا تھا کہ عطا آباد جھیل پاکستان کے عجوبوں میں سے ایک ہے جہاں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل اپنے مہمانوں کو روایتی میزبانی کے غیرمعمولی اور بہترین انداز سے روشناس کرائے گا۔

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کے سیاحت کے حوالے سے وژن کو بروئے کار لا کر  نہ صرف وطن عزیز کو روز افزوں بیرونی قرضے کی لعنت سے نجات دلائی جاسکتی بلکہ ملک میں سیاحوں کے لئے رہائش اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کا ہدف بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر ڈائرکٹر روڈ اینڈ سیفٹی یاسر رشید  نے بھی خطاب کیا۔

یادرہے ہاشو گروپ ہوٹلز کی چینز پرل کانٹی نینٹل اینڈ ریسارٹس، میریٹ ہوٹلز، پی سی لیگسی ہوٹلز اور سیلیکٹ سروس ہوٹل ون کی برانڈز کا مالک ہے۔ 

مزیدخبریں