واٹس ایپ پیغامات کو مختلف انداز میں لکھنے کا آسان طریقہ

4 Sep, 2021 | 06:24 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ کا استعمال عصر حاضر میں نظام زندگی کی بڑی حد تک سرایت کرچکا ہے، اس کے ذریعےپیغامات کا تبادلہ جلداور آسان ہے، واٹس ایپ نے پیغامات کو بولڈ یا ترچھے(اٹیلک) انداز میں لکھنے کا طریقہ کار بتایا جس سے صارفین اپنے پیغامات کو مزید خوبصورت بناسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ دنیا کی سب مقبول ترین  ایپلیکیشن  ہے،   پیغام  رسانی کے لئےاستعمال  کی  جانے  والی  دنیا  کی مقبول  ترین ایپ میں صارفین کے لئے ایسے فیچرز ہیں جن سے اکثر ناواقف  جبکہ زیادہ تر اس سوچ میں مبتلا ہوتے ہیں کہ پیغامات کر خوبصورت انداز میں کیسے لکھتے ہیں۔

بہت سے افراد   پیغام بھیجنے  کے لئے واٹس ایپ  میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں،  کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے،واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے اب لمبے سے لمبا  وائس نوٹ جلدی سن سکیں گے۔

واٹس ایپ پیغامات کو بولڈ ،ترچھے(اٹیلک) انداز  میں لکھنےکے علاوہ مزید فیچرز ہیں جو کہ آپ کے پیغام کو خویصورت بناتے ہیں، پیغام کو بولڈ لکھنے کے لئے سٹار کا بٹن دبائیں اور اپنا پیغام تحریر کریں اور آخر میں پھر اسی بٹن کو دبائیں تو آپ کا پیغام خود بخود بولڈ ہوجائے گا۔ 

ترچھے(اٹیلک) انداز میں لکھنے کے لئےانڈر سکور(_) کی علامت شروع میں اس کے بعد پیغام میں لکھے اور پھر آخر میں اسی علامت کو استعمال کریں،اگر آپ اپنے لکھے ہوئے پر لائن لگانا چاہتے ہیں تو  'سٹرائیک تھرو'(~) کو لکھنے سے پہلے اس کے بعد میسج لکھیں اور آخر میں پھر اسی علامت کو استعمال کریں۔ 

علاوہ ازیں اور بھی علامتیں ہیں جن کو استعمال کرتے صارفین اپنے پیغامات کو مزید اسٹائلش بناسکتے ہیں، آئی فونز پر پیغامات خودبخود  تبدیل نہیں ہوتے اس کے لئے ان علامات کا سہارا لیا جاسکتا ہے جبکہ اینڈ رائیڈ فونز پر اس کو شروع میں لکھنے اور آخر میں استعمال کرنے پر تمام تحریر مختلف انداز میں بدل جائے گی۔ 

مزیدخبریں