(ویب ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ حرامانی کوسوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا گیا، اداکارہ اپنی مصروفیات سے آگاہ کرنے کے لئے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں، حرا مانی کچھ نئی تصاویر وائرل ہوئیں ہیں جن میں ان کو عروسی لباس پہنے دیکھاجاسکتا ہے،مداحوں بھی تعریفوں کے پُل باندھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی کا نام آج کسی تعریف کا محتاج نہیں اداکارہ نے اپنی صلاحیت کالوہا منوانے کے لئے شوبز انڈسٹری کے علاوہ ایسے پراجیکٹ پر کام کیا جس میں ان کی خدمات کو سراہا گیا، ڈرامہ انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے اپنی مقبولیت میں اضافہ کہ ساتھ ناظرین کو بھی محظوظ کیا۔
اداکارہ حرامانی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً انسٹاگرام پر اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے، اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ کرتی رہتی ہیں، حرامانی کی کچھ نئی تصاویر سامنے آئیں جن کو دیکھ کرمداح بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، وائرل ہونے والی تصاویر میں حرامانی نے عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے، سرخ رنگ کے اس لباس میں وہ اور بھی خوبصورت لگ رہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حرامانی کی دلہن بنے تصاویر کو پسند بھی کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ روز بارش سے لطف اندوز ہوتے ان کی تصاویر سامنے آئیں تھیں، اداکارہ حرامانی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پرتصاویر شیئر کرتے ہوئے تصویر کے کیپشن میں کہا کہ ”بارش ہو اور حرامانی رک جائے ایسا تو ہوہی نہیں سکتا۔
اپنے میک اپ آرٹسٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساجد وہاب سوری،میک اپ دوبارہ کردیناکچھ نہیں ہوتا،کیونکہ چاندنی تو نہائے گی اس بارش میں ۔