کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبا کی کلاسز کا آغاز، نئے احکامات جاری

4 Sep, 2021 | 05:39 PM

Arslan Sheikh

اکمل سومرو: کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 6 ستمبر سے آن لائن کلاسز منعقد کرنے کے احکامات جاری، سوموار  سے طلباء کی آن لائن کلاسز کا انعقاد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 6 ستمبر سے آن لائن کلاسز منعقد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ فزیکل کلاسز کی بندش پر طلباء کی آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔ کالجوں نے اساتذہ کو گھروں میں بیٹھ کر طلباء کو آن لائن کلاسز پڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

یونیورسٹیوں کے طلباء کا سمیسٹر کورس مکمل کرانے کیلئے آن لائن کلاسز ہوں گی۔کلاسز شیڈول اور ٹائم ٹیبل کے مطابق 6 ستمبر سے 12 ستمبر تک آن لائن ہوں گی۔ واضح رہے کہ پنجاب کے پندرہ اضلاع میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب این سی او سی اور حکومتی احکامات کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نے بھی 4 سے 12 ستمبر تک یونیورسٹی بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے تحت پنجاب یونیورسٹی نے تمام آن کیمپس امتحانات بھی ملتوی کر دیئے ہیں۔ تمام سمسٹر سسٹم اور مڈ ٹرم امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی بند ہونے کیساتھ تمام سٹاف کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں