بچوں سے نازیبا ویڈیوز بنوانے، ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

4 Sep, 2021 | 05:17 PM

ویب ڈیسک: ایف آئی اے  سائبرکرائم سیل اسلام آباد نے فیس بک کے ذریعے بچوں کو ٹریپ کرکے نازیبا ویڈیو بناکر ہراساں کرنے اور بلیک میل کرکے مزید بچوں و لڑکوں کو ٹریپ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے ایک متاثرہ لڑکے کی جانب سے رجوع کرنے پر ابتدائی انکوائری کے بعد چھاپہ مارکر کوٹ مومن سرگودھا سے تعلق رکھنے والے کریم اعجاز نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزم  فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے معصوم بچوں و لڑکوں کو ٹریپ کرکے نازیبا ویڈیو بنواتا اور پھر انھیں مزید بچوں کو ٹریپ کرنے کے لیے بلیک میل کرتا۔

ملزم نے ایف آئی اے سے رجوع کرنے والے لڑکے کو بھی دوسرے بچوں کی نازیبا ویڈیو شیئر کرکے اسکی بھی نازیبا ویڈیو بھی بنائی اور پھر بلیک کرکے مجبور کرتا رہا کہ دیگربچوں کو بھی ویڈیو کال کے لیے راضی کرے اور نازیبا ویڈیو بنواکر اسے فراہم کرے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے اکاؤنٹ سمیت دیگر تحویل میں لیے اکاؤنٹس کے میسنجرسے متعدد دیگر نازیبا ویڈیوز و تصاویر بھی برآمد ہوئیں ہیں جبکہ ملزم مکروہ فعل کے لیے لڑکیوں کی فیس بک آئی ڈیز بناکر بھی تعلق استوار کرنے بعد بلیک میلنگ میں ملوث ہے۔ ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم سے وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مزید انکشافات کی توقع ہے۔  

مزیدخبریں