ترکی میں ٹرین اور بس کے درمیان خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

4 Sep, 2021 | 04:31 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: ترکی میں ٹرین اور بس کے درمیان تصادم سے کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق حادثہ شمال مغربی ترکی کے علاقے ایرگینی میں پیش آیا, جاں بحق ہونے والے تمام افراد مِنی بس پر سوار تھے اور اپنے کام پر فیکٹری جا رہے تھے کہ بس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم ہو گیا۔ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ کی اصل وجہ کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے 2018 میں کورلو  کے علاقے میں بھی ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا تھا جہاں مسافر ٹرین پٹڑی سے اترنے سے 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حادثے کو بھاری بارش کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، جس کی وجہ سے ایک بند بھی ٹوٹ گیا تھا۔ گزشتہ برس ترکی کے چیمبر آف مکینیکل انجینئرز کا کہنا تھا کہ ملک میں ریلوے حادثات عالمی اوسط سے تین گنا زیادہ ہیں جبکہ مزدور یونینوں نے خبردار کیا ہے کہ لاگت میں کمی سے حفاظتی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ 
 
 

مزیدخبریں