(سعید احمد) فضائی سفر سے متعلق کورونا ایس او پیز کا معاملہ، سول ایوی ایشن نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ رکھنے سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
سی اے اے نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ رکھنے سے متعلق نیا فیصلہ کرلیا، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط یکم اکتوبر سے لازمی قرار دیدی گئی، یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسی نیشن مسافروں کے فضائی سفر پر پابندی ہوگی۔
نئے ہدایات نامے کے مطابق ویکسی نیشن کی دو ڈوز لگانے والے مسافروں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی، 17 سال اور زائد عمر کے مسافروں کو بغیر کورونا سرٹیفکیٹ کے جہاز میں سوار نہیں ہونے دیا جائے، سی اے اے نے ملکی اور غیرملکی ایئر لائنز کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی، 17 سال سے کم عمر افراد اور مریضوں کو کورونا ویکسین سے استثنیٰ ہوگا، مریضوں کو استثنیٰ سے متعلق معالج کا میڈکل سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ پاکستان آنے اور جانیوالے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے.