ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلائی جناح، پاکستان کی پہلی سستی ترین ایئرلائن شروع

فلائی جناح، پاکستان کی پہلی سستی ترین ایئرلائن شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لیکسن اور متحدہ عرب امارات کے ایئر عربیہ گروپ   نے پاکستان کی سب سے پہلی سستی ایئرلائن ’ فلائی جناح‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایئر عربیہ گروپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی ایئرلائن لیکسن گروپ اور ایئر عربیہ کا مشترکہ پراجیکٹ ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فلائی جناح پاکستان سے مقامی اور بین الاقوامی روٹس پر مسافروں کو خدمات فراہم کرے گا۔ لیکسن گروپ کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی کا کہنا تھا کہ ہم ایئر عربیہ کے ساتھ پاکستان کی نئی سستی ایئرلائن شروع کرنے پر پرجوش ہیں۔ فلائی جناح پاکستان کی ٹریول اور ٹورازم انڈسٹری کی خدمت کرے گی اور ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔ایئر عربیہ کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد الثانی نے کہا کہ ’ہم لیکسن گروپ کے ساتھ مل کر پاکستان کی نئی سستی ایئر لائن شروع پر خوش ہیں۔ ہمیں اعتماد ہے کہ فلائی جناح پاکستان کے ایئر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اچھا اضافہ کرے گی، اور اس سے نوکریاں پیدا ہوں گی اور سیاحت میں بہتری آئے گی۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایئر عریبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ان کی شراکت داری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

  فلائی جناح ابتدا میں کراچی سے آپریٹ کرے گی اور پاکستان میں مختلف روٹس پر اپنی سروس فراہم کرے گی۔ ایئرلائن بعد میں انٹرنیشنل پروازیں بھی شروع کرے گی۔