ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خودبخود چلنے والی سائیکل ایجاد ، ویڈیو دیکھیں

خودبخود چلنے والی سائیکل ایجاد ، ویڈیو دیکھیں
کیپشن: Autonomous Bicycle
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دونوں ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلانے کو ہم بچپن میں بہت بڑا کمال سمجھتے تھے لیکن چین نےایک ایسی سائیکل بنا ڈالی ہے جو خود اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے سوار  کے حکم پر اس کے ساتھ ساتھ چلتی ہے ۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس چپ کی مدد سے وائس کنٹرول سے چلنے والی سائیکل چین کی سنگ ہوا یونیورسٹی کے طلبا اور ٹیچرز کا کارنامہ ہے۔  تیان جک نامی کمپیوٹر چپ ہائیرڈ سائیکل میں  نصب کیا گیا ہے۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے علاوہ سائیکل میں روایتی سافٹ وئیر بھی استعمال کیا گیا ہے جس کی مدد سے سائیکل نہ صرف اپنا توازن برقرار رکھتی ہے بجکہ راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو بھی پہنچانتی اور خود کو تصادم سے بچاتی ہے۔ جبکہ وائس کنٹرول کے ذریعے وہ احکامات سنتی ہے۔

نیچر ٹوڈے میں شائع ہونےوالی تحقیق کے مطابق آرٹی فیشل انٹیلی جنس نوع انسانی کا مستقبل ہے  جو آئندہ کچھ سالوں تک ہر چیز کو بدل کر رکھ دے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer