ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرانزک سائنس ایجنسی حکام  کی عدم توجہی پر آئی جی پنجا ب کانوٹس

فرانزک سائنس ایجنسی حکام  کی عدم توجہی پر آئی جی پنجا ب کانوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نامعلوم نعش،ڈی این اے،زہر خورانی کی رپورٹس میں ردو بدل اور تاخیرسےملنےکاانکشاف،آئی جی پنجاب نےفرانزک لیب کورپورٹس بھجوانے اور وصولی کیلئےسٹینڈنگ  آرڈر جاری کردیا ۔
 تفصیلات کے مطابق  آئی جی پنجاب نےپی ایف ایس اے کی رپورٹ تفتیشی افسران کو بروقت ترسیل اور رپورٹ میں تبدیلی کو روکنے کیلئے سٹینڈنگ آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔پی ایف ایس اے سے ملنے والی رپورٹ تفتیشی کی بجائے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور،سی پی اوزاورڈی پی اوزخود  دیکھ کر متعلقہ ایس پی انویسٹی گیشن کو بھجوائیں گے۔متعلقہ ایس پی انویسٹی گیشن ضلع اور متعلقہ ڈویژن کے ایس پی انویسٹی گیشن رپورٹ کا اندارج اپنے پاس کرکے فوٹو کاپی ریکارڈ میں رکھیں گے۔ایس پی انویسٹی گیشن رپورٹ ملنے پر اس پر مناسب کارروائی کا حکم دیں،رپورٹ تفتیشی افسرکے حوالے کرکے تفتیشی افسر سے ضمنی بھی تحریرکروائی جائے۔

ہسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے ارسال کردی سمپل پر پی ایف ایس اے مختلف رپورٹس ہسپتالوں کو ارسال کرتی ہے جو اکثر اوقات ہستپال سے بروقت وصول تفتیشی افسر کی غفلت اور لاعلمی کے سبب بروقت وصول نہ ہونے پر وجہ موت کے متعلق ڈاکٹرکی حتمی رائے لکھوانے میں غیر ضروری تاخیر ہوتی ہے۔ہسپتال کے خدمت مرکز کا انچارج ایم ایس آفس سے رابطے میں رہے ، پی ایف ایس اے کی رپورٹ کو ملتے ہی متعلقہ ایس پی انویسٹی گیشن ضلع اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو اطلاع دے۔پی ایف ایس اے رپورٹ ایم ایس ہسپتال کو بھجنے کے ساتھ ایک کاپی ای میل متعلقہ ایس پی انویسٹی گیشن ضلع اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو بھی ارسال کرے۔

متعلقہ ایس ڈی پی او تفتیشی افسر کو پی ایف ایس اے کی رپورٹ سمیت طلب کرکے ضمنی تحریر کروائے اور رپورٹ کو ریکارڈ میں رکھے۔متعلقہ ایس ڈی پی او پی ایف ایس اے کی رپورٹ بغیر تاخیر ڈاکٹر سے موت سے متعلق حتمی رائے کو یقینی بنائے، تفتیشی افسرچالان عدالت بھجوائے،آئندہ پی ایف ایس اے کی کوئی رپورٹ براہ راست تفتیشی افسر وصول نہ کرے گاتاکہ رپورٹ میں تبدیلی کے امکان کو روکا جا سکے.