این سی او سی کے فیصلے پر انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند، شہری خوار

4 Sep, 2021 | 02:49 PM

Arslan Sheikh

 شہزاد خان ابدالی: این سی او سی کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کردی۔ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے شہر کے بس ٹرمینلز اور لاری اڈوں پر مسافروں کو ہجوم لگ گیا،فیملیز، بچوں، بزرگوں اور خواتین کیساتھ خوار ہوتی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی او سی کے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلے پر ضلعی انتظامیہ نے لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی۔ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے فیملیز اور مسافر لاری اڈوں اور بس ٹرمینلز پر پھنس گئے۔

فیملیز بچوں،خواتین اور بزرگ افراد کے ہمراہ خوارہوتی رہیں اور اچانک انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے فیصلے پر وفاقی حکومت کو کوستی رہی۔ بس ٹرمینلز اور لاری اڈوں پر شہری بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ شہریوں نے کہاکہ حکومت انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے سے قبل اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے عوام کو ایک سے دو دن کی مہلت دیتی تاکہ مسافر اپنے گھروں تک پہنچ جاتے۔
شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اچانک انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے تاکہ پردیسی اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔  

مزیدخبریں