سفاک ماں کا 18 ماہ کے بچے پر بدترین تشدد،ویڈیو بھی بناتی رہی

4 Sep, 2021 | 02:25 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  بھارت میں شوہر سے علیحدگی کے بعد خاتون نے 18 ماہ کے بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون  کو  اپنے 18 ماہ کے  بچے کو  بے رحمانہ طریقے سے مارتے پیٹتے دیکھاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے پر تشدد کا واقعہ فروری 2021 میں پیش آیا لیکن رپورٹ کئی ماہ بعد اس وقت ہوا جب خاتون کے گھر والوں نے اس کے موبائل فون میں بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیوز دیکھیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کو چھوٹے سے بچے کو گھونسوں سے مارتے دیکھا گیا، یہی نہیں  شدید تشدد کے باعث بچے کی ناک اور  منہ سے خون بہنے لگا۔پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے بچے کو ہراساں کرنے، تشدد کا نشانہ بنانے سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق  ایک اور ویڈیو میں بچے کی پشت پر تشدد کے متعدد نشانات بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ خاتون  کی ماں نے بچے پر تشدد سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اہل خانہ ان حرکات سے ناواقف تھے۔

مزیدخبریں