وسیم اکرم نے اپنی بیٹی کے ساتھ ملاقات کی جذباتی ویڈیو شئیر کردی 

4 Sep, 2021 | 01:53 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: وسیم اکرم نے اپنی بیٹی سے دس ماہ بعد ملاقات کی جذباتی ویڈیو شئیر کی ہے جسے سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق سوئنگ کے سلطان اور سابق فاسٹ باؤلر 55 سالہ  وسیم اکرم کی آسٹریلیا میں اپنی اہلیہ شنیرا اکرم اوربیٹی سے 10 ماہ بعد ملاقات ہوئی ہے ۔ ان کی اہلیہ اور بیٹی کورونا وبا کے باعث  سفری پابندیاں لگنے سے آسٹریلیا میں پھنس کررہ گئی تھیں۔وسیم اکرم نے بھی آسٹریلیا پہنچنے پر اپنا 14 روز کا قرنطینہ مکمل کیا اور جب وہ اپنی رہائش گاہ پہنچے تو ان کی بیٹی بے تابانہ دوڑتے ہوئے باپ سےلپٹ گئی۔

وسیم اکرم نے ان تمام لمحات کو ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو میں شئیر کیا، وسیم اکرم نے لکھا کہ 'آج  10 ماہ بعد اپنی بیٹی کو دیکھ  رہا ہوں،ساتھ ہی انہوں نے  اپنی اہلیہ شنیرا کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ شنیرا میری غیر موجودگی میں ننھی خوبصورت شہزادی کی پرورش کرنےکا شکریہ۔۔'

مزیدخبریں