ویب ڈیسک: گھریلو ناچاکی، بے راہ روی اور ازدواجی زندگی میں غلط فہمیوں کے سبب شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ہر گھر میں تو نہیں لیکن موجودہ وقت میں ایسا ہونا عام ہوتا جارہا ہے۔گوجرانوالہ تھانہ دھلے کے علاقہ شمع کالونی میں شوہر نے بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ دھلے کے علاقے شمع کالونی میں پیش آیا، جہاں شوہر نے بیوی کا بے دردی سے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم نے بیوی کے ہاتھ پاؤں، منہ اور جسم کے کئی حصے کاٹ دئیے جبکہ خاتون کے سارے جسم پر چھریوں سے تیز دار آلے سے وار بھی کئے گئے ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ 40 سالہ نسرین 6 بچوں کی ماں ہے، لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ واقعے کے بعد ملزم موقعہ سے فرار ہوگیا جبکہ گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔