ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک کے دباو پر قابو پانے کی ایک اور انوکھی کوشش

 ٹریفک کے دباو پر قابو پانے کی ایک اور انوکھی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) بے ہنگم ٹریفک کے دباو پر قابو پانے کی ایک اور انوکھی کوشش :شہر میں پارکنگ فیس کے چارجز بڑھانے کے ساتھ ساتھ فی گھنٹہ فیس چارج کرنے کی تجویز .شہر کے وسط میں شہریوں سے پارکنگ چارجز فی گھنٹہ کے حساب سے وصول کیے جائیں گے۔
 لاہور شہر  میں  آئے روز ٹریفک کے بے ہنگم دباؤ پر قابو پانے کے لیے جہاں مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں وہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ کی سربراہی میں لاہور میں ٹریفک کے مسائل پر مختلف پہلوؤں کا تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں ٹیپا نے پنجاب حکومت کو بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانے کیلئے مختلف سفارشات دیں کہ سینٹرل لاہور ،بزنس حب ،مارکیٹوں میں پارکنگ فیس فی گھنٹہ کے حساب سے چارج ہونی چاہیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیپا کے حکام نے  مشیروزیر اعلیٰ  پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں تجاویز دیں۔ شہر ٹریفک کے مسائل کے لیے تجاوزات کو بھی ہٹایا جائے اور پارکنگ پلازے کے منصوبوں کو جلد ازجلد عملدرآمد کرایا جائے جبکہ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانوں میں بھی اضافہ کیا جائے ۔