جعلی کورونا سرٹیفیکیٹ بنانے والا درجہ چہارم کا ملازم گرفتار

4 Sep, 2021 | 01:02 PM

Malik Sultan Awan

عظمت اعوان: لاہور میں کورورنا کا جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والا گروہ سرگرم ، لاہور ایکسپو سنٹر سے شہریوں کی ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

کوروناویکسنیشن جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایکسپو سنٹر سے شہریوں کی ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت میں  درجہ چہارم کا ملازم عبدالرحمان 4000 روپے رشوت لے کر جعلی انٹریاں کرتا تھا۔

سیکرٹری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرواکے پولیس کے حوالے کردیا ہے،  ملزم کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزیدخبریں