پاکستان سمیت دس ملکوں کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا

4 Sep, 2021 | 12:24 PM

ویب ڈیسک: فلپائن کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث عائد کی گئی سفری پابندیوں میں نرمی کی ہے اور دس ملکوں کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سنیچر کو فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے نے پاکستان اور امارات سمیت دس ملکوں سے مسافروں کے ملک میں آنے پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا۔ صدارتی ترجمان ہیری روک نے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال اپریل میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی پابندیوں کو پیر سے اٹھا لیا جائے گا۔
فلپائن نے جولائی کے مہینے میں مزید کئی ملکوں کو اپنی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا جہاں سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
فلپائن کے صدارتی ترجمان کے مطابق پابندی اٹھائے جانے کے بعد انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، متحدہ عرب امارات، عمان، تھائی لینڈ اور ملائیشیا سے آنے والے مسافروں کو  14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔

مزیدخبریں