ویب ڈیسک: طالبان نے پنج شیرکے تمام اضلاع پر قبضے کا دعویٰ جبکہ مزاحمتی محاذ نے طالبان کے دعوے کی تردید کی ہے۔
مزاحمتی محاذکے ترجمان نے امریکا سے مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ طالبان کیخلاف لڑائی میں ہار گئے تو امریکا کے پاس افغانستان میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے کوئی اتحادی نہیں بچے گا۔ طالبان نے جمعے کی شب پنج شیر کے تمام 34 اضلاع پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔ اس کے بعد کابل میں شدید ہوائی فائرنگ کر کے جشن منایا گیا۔
اُدھر مزاحمتی محاذ نے طالبان کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنج شیر میں لڑائی جاری ہے۔ مزاحمتی محاذ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جھڑپوں میں طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ مزاحمتی رہنما احمد مسعود نے تازہ بیان میں طالبان کیخلاف لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حریت اور انصاف کا راستہ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔جبکہ مزاحمتی محاذکے ترجمان نے امریکا سے مدد مانگ لی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ طالبان کیخلاف جنگ ہار گئے تو امریکا کے پاس افغانستان میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے کوئی اتحادی نہیں بچے گا۔