ویب ڈیسک : ویزہ لاٹری جیتنے والے سینکڑوں افغان شہری امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں پھنس گئے
افغانستان پر طالبان کے قبضے اور وہاں سے تمام امریکی افواج کے انخلا کے بعد ویزہ لاٹری جیتنے والے افغان شہری اس خوف میں ہیں کہ شاید وہ کبھی بھی اپنا ملک چھوڑ کر امریکہ کی طرف قانونی ہجرت نہیں کر سکیں گے۔اس پروگرام کی امریکی کانگریس نے 1990 کے امیگریشن ایکٹ کے تحت منظوری دی تھی، تاکہ امریکہ میں تارکین وطن کے تنوع میں اضافہ کیا جا سکے۔ ڈائیورسٹی ویزہ پروگرام کا ریکارڈ بہت شاندار تھا۔ لیکن 2017 میں اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے متعدد اقدامات کے ذریعے مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کو امریکہ آنے سے روک دیا۔
اب ویزا لاٹری جیتنے و الےافغان شہریوں کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے، کابل میں امریکی سفارت خانہ 31 اگست کو بند ہو گیا۔ اب ہمیں معلوم نہیں ہے کہ انٹرویو کے لیے کہاں جانا ہے یا ویزا کہاں سے لینا ہے۔ ہم افغانستان میں خطرے میں ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد نے اس پروگرام کے لیے درخواست دی تھی۔