شہر کا موسم اپنے تیور بدلنے لگا,مزید بارش کی پیشگوئی

4 Sep, 2021 | 11:39 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:  محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ  موسم  جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ  شہر درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  34  اورکم سے کم 26 سینٹی  تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کا موسم اپنے تیور بدلنے لگا۔ محکمہ موسمیات کی جا نب  سے  آنیوالے تین روز میں  مزید بارش کی پیشگوئی  کی گئی  ہے  جبکہ گزشتہ دنوں ہوئی  بارش کےبعد  گرمی کا زور بھی ٹوٹتا دکھائی دے رہا ہے۔ آج بھی شہر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ شہر  کا  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 کم سے کم 26 سینٹی گریڈ  تک جانے کا امکان ہے جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب بھی 70 فیصد ہے۔
  دوسری جانب  ملک کے بیشتر علاقوں   میں موسم گرم اورخشک  اور شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، زیریں سندھ، کشمیر اور گردوانوح میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران     کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں  81 ، گلشن حدید میں  73 ، فیصل بیس میں  70 ، یونیورسٹی روڈ پر 69 ، ایئرپورٹ ، ماڈل آبزرویٹری کے علاقہ میں  61 ، جناح ٹرمینل پر 57 ، نارتھ کراچی میں  49 ، سرجانی میں  39 ، قائد آباد میں  35 ناظم آباد میں  21  ملی میٹر  بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں 4،سرگودھا، سیالکوٹ، بہاولنگر  میں 4، مری میں 3، منگلا، حافظ آباد میں ایک ،خیبر پختونخواہ  کے علاقے  مالم جبہ میں3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں