صارفین کا دباؤ: ایپل کمپنی  کا نئے سکیو رٹی فیچر مؤخر کرنے کا اعلان

4 Sep, 2021 | 11:12 AM

Ibrar Ahmad

(ویب ڈیسک) ایپل کمپنی  کا اینٹی چائلڈ پورنوگرافی فیچر  مؤخر کرنے کا اعلان،  کمپنی نے یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے نئے فیچر پر تنقید کرنے کی وجہ سے کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  امریکی کمپنی ایپل نے بچوں کے تحفظ  کیلئے متعارف کرائے گئے نئے سکیورٹی فیچرز کو  تنقید کے بعد مؤخر کردیا ہے ۔صارفین نے نئے فیچر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ  یہ فیچر مستقبل میں جاسوسی کرنےکاذریعہ بن سکتا ہے۔  ایپل فون کے آپریٹنگ سسٹمز میں تبدیلی موبائل میں ممکنہ بیک ڈور بناتا ہے جس سے حکام اور مختلف گروہ  صارفین کی جاسوسی کرسکتے ہیں۔ واضح رہے  گزشتہ ماہ  ایپل کمپنی  نے بچوں کے تحفظ کیلئے  سکیو رٹی فیچرزمتعارف کرایاتھاجس کے مطابق  فون پرنازیبا تصاویربھجوانے یا آنےپر والدین کو اطلاع دی جائے گی۔ اور آئی فون میں بچوں کی نازیبا تصاویر ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو بھی خودکار طریقے سے آگاہ کردیا جائے گا۔ یہ فیچرز ابتدائی طورپر امریکہ، پھر دنیا بھر میں دستیاب ہوں گے۔

ایپل کمپنی کا کہنا تھا کہ نئے فیچرز نازیبا تصاویر بھیجنے یا وصول کرنے والے بچوں کی نگرانی اور ان کو جنسی استحصال سے بچانے کے لیے متعارف کرایا جائے گا لیکن صارفین کی جانب سے نئے فیچر پر تنقید کرنے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے نئے فیچر کو مؤخر کردیا ہے۔

مزیدخبریں