ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا:مریم اورنگزیب

 شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا:مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا، عمران بزدار برادران نے بنجر ، مہنگا اور بے روزگار کر دیا، ترجمان مسلم لیگ (ن) نے  میڈیا گفتگو میں   حکومت کو اڑے ہاتھوں  لیا 

تفصیلات کے مطابق  ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا، عمران بزدار برادران نے بنجر ، مہنگا اور بے روزگار کر دیا، عمران بزدار برادران نے ہر جھوٹا الزام لگایا ، دو دو دفعہ گرفتار کیا ، تمام انکوئریز ہو چکی ہیں ، ترجمان مسلم لیگ ن  کا کہنا تھا کہ  عمران صاحب شہباز شریف کے بغض اور حسد میں دماغی مریض بن چکے ہیں، عمران صاحب نے پہلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کو استعمال کیا اور وہی کیسز ایف آئی کے حوالے کر دیئے  ہیں، شہبا شریف کے بنائے گئے ہر منصوبے کو کھنگالا گیا ، گھر کے ہر فرد کا احتساب ہو چکا کرپشن ثابت نہیں  ہو سکی ،

انکا مزید کہنا تھا کہ عمران بزدار برادران عوام کو کچھ دینے نہیں بلکہ عوام کا آٹا ، چینی بجلی دوائی گیس لوٹنے آئے ہیں، شہباز شریف کے لگائے ہر منصوبے اور ذاتی معاملات  کی تفتیش ہو چکی ، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی، مریم اورنگزیب نے  کہا  کہ  شہباز شریف نے دس سال میں کھربوں کے منصوبے لگائے اور ایک ایک پائی کا حساب دیا ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ہر جھوٹے الزام اور سوال کا دس دس دفعہ جواب دے دیا ہے  اب عمران صاحب صرف تین سال میں ۲۲۵ ارب آٹا ،500ارب چینی ، اربوں کی بجلی اور گیس اور550 ارب دوائی چوری کا جواب دے دیں ۔، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے تمام جھوٹے الزامات کی نیب نے جیل میں تفتیش کر لی ہے،نیب تھک ہار چکا شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکا مگر عمران صاحب شہبا شریف کے حسد اور بغض کی آگ میں جل رہے ہیں۔