ویب ڈیسک : گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کےباعث مزید 79 افرادجاں بحق ہوگئے، ملک بھرمیں اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 114 ہو گئی۔
این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 980کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 75ہزار 558ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 64 ہزار 53کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.21فیصد رہی،کوروناوائرس کےباعث مزید 79 افرادجاں بحق ہوگئے، ملک بھرمیں اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 114 ہو گئی۔
لاہور شہر میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح11فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناکے708نئےکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں مہلک وائرس مزید 12 قیمتی زندگیاں نگل گیا۔