(حافظ شہباز علی) ایشین ہاکی فیڈریشن نے جونئیر ایشیاکپ ہاکی کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔
جونئیر ایشیا کپ ہاکی آئندہ سال بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں ہوگا۔ایونٹ اکیس جنوری سے تیس جنوری تک ہوگا ۔ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ کی منظوری کے بعد شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ایونٹ کی تین ٹاپ ٹیمیں دوہزار اکیس جونئیر ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ایونٹ میں پاکستان ، بنگلہ دیش،چین، جاپان بھارت ،کوریا، ملائیشیا، اومان اورازبکستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
جونئیر ایشیاکپ ہاکی کے نئے شیڈول کا اعلان
4 Sep, 2020 | 11:50 PM