ریسٹورنٹس پی آراے کے ریڈار پر آگئے

4 Sep, 2020 | 11:47 PM

Malik Sultan Awan

(رضوان نقوی) صارفین سے سیلز ٹیکس کی مد میں اوورچارجنگ کرنے والے ریسٹورنٹس پی آراے کے ریڈار پر آگئے، چیئرمین پی آراے زین العابدین ساہی نے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ پر صارفین سے 5 فیصد کی بجائے 16فیصد ٹیکس وصولی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بل ادا کرنے والوں کیلئے سیلز ٹیکس کم کرکے 5فیصد کردیا تھا۔ پی آراے کو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ابھی بھی اکثر ریسٹورنٹس سولہ فیصد سیلز ٹیکس وصولی کررہے ہیں۔ پی آراے حکام کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں ریسٹورنٹس مالکان سیلز ٹیکس قوانین کی دانستہ خلاف ورزی کررہے ہیں،اوورچارجنگ میں ملوث ریسٹورنٹس مالکان کے خلاف جلد کریک ڈاؤن ہوگا۔

رواں مالی سال کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر سیلز ٹیکس کی شرح 16% سے کم کر کے 5فیصد کر دی گئی تھی۔پی آراے نے سیلز ٹیکس کی مد میں اوورچارجنگ کرنے والے ریسٹورنٹس کو نوٹسز بھیج کر کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

مزیدخبریں