سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا، محدوداوورز کی کرکٹ کے میچز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیاہے، قومی ٹی ٹونٹی کپ کافرسٹ الیون ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 18 اکتوبر تک ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نےیکم سے 8 اکتوبر تک جاری رہنے والے قومی ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کی میزبانی لاہور کے سپرد کردی، قومی انڈر19 کرکٹ کے مقابلے13 اکتوبر سے29 نومبر تک لاہور، مریدکے اورشیخوپورہ میں ہوں گے ، قائداعظم ٹرافی کے فرسٹ کلاس میچز25 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے مطابق نان فرسٹ کلاس میچز 18 اکتوبر سے کراچی میں ہوں گے پاکستان کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ 8 سے 31 جنوری تک کھیلا جائے گا، اس فارمیٹ میں سیکنڈالیون ٹیموں کا ٹورنامنٹ16سے 24 دسمبر تک جاری رہے گ،ا پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچز 14،15 اور 17 نومبر کو لاہور میں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے مطابق ڈومیسٹک انٹرنیشنل میچوں، پی ایس ایل 2021، ویمنز، انڈر13 اور ا نڈر16کے مقابلوں کی تفصیلات بھی بعد میں جاری کی جائیں گی، میچوں کے براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریم سے متعلق تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی، مقابلوں کے دوران کوویڈ19کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے باعث کھلاڑیوں کی محدود نقل و حرکت اور موسم سرما میں سازگار موسم کے باعث اس سال قائداعظم ٹرافی کے تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ زمباوے اور جنوبی افریقہ سیریز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کرےگا۔