10 میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ، نوٹیفیکیشن جاری

4 Sep, 2020 | 05:03 PM

Shazia Bashir

سٹی42:   پی ایم ڈی سی کی جانب سے ملک کے 10 میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ، نوٹیفیکیشن جاری، رجسٹریشن منسوخ کیے گئے میڈیکل کالجوں کو آئندہ سال کے لیے داخلہ دینے سے بھی روک دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کی جانب سے ملک کے 10 میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ، نوٹیفیکیشن جاری، رجسٹریشن منسوخ کیے گئے میڈیکل کالجوں کو آئندہ سال کے لیے داخلہ دینے سے بھی روک دیا گیا ، ان میڈیکل کالجوں کے انسپیکشن تک ان کالجوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ان تمام کالجوں کو پاکستان میڈیکل کمیشن نے رجسٹریشن دی تھی اور اسلام ہائی کورٹ نے کالعدم قراردیا۔ 

  نوٹیفیکیشن  کے مطابق سندھ میں غیرقانونی اور رجسٹریشن منسوخی والے میڈیکل کالجوں کی تفصیل ہے کہ کراچی ڈاؤڈینٹل کالج، فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج، محمد میڈیکل کالج میرپورخاص، خیرپورمیڈیکل کالج، ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج، سوات میڈیکل کالج، شفا کالج آف ڈینٹسٹری تعمیر ملت اسلام آباد، عزا نائید ڈینٹل کالج لاہور، واتم میڈیکل کالج راولپنڈی اور راول انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سائسنز ڈینٹل سیکشن بھی شامل ہیں۔

 دوسری جانب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے سیلف فنانس داخلوں پر پاپندی ہوا میں اڑا دی، یونیورسٹی میں پیسوں کی بنیاد پر داخلہ حاصل کرنے والے طلبا کو میرٹ پر داخل ہونے والے طلبا کی کلاسز میں بٹھایا جائے گا، میرٹ پر ہونے کے باوجود ذہین طلبا ہر ڈگری پروگرام میں 10 نشستوں سے محروم ہو جائیں گے، سیلف فنانس کی بنیاد پر ہر ڈگری میں دس طلبا داخل ہوں گے، یونیورسٹی سیلف فنانس پر طلبا سے دو لاکھ 50 ہزار روپے اضافی فیس وصول کرے گی۔ 

 

مزیدخبریں