(عفیفہ نصر اللہ)لاہورمیں بارشوں کی صورتحال میں آج سےکمی آجائےگی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اورخشک رہےگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ہونے والی بارش سےجہاں موسم خوشگوارہوگیا وہیں ایک بار پھرشہر پانی میں ڈوب گیا۔شہرکےتمام نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقے بھی زیر آب آگئے،گلبرگ،جوہر ٹاون،والٹن روڈ،لکشمی چوک اورسبزی منڈی تالاب کا منظر پیش کرتے رہے۔
سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ پانی میں گاڑیاں، موٹرسائیکلیں بھی خراب ہو گئیں،جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا،ہمیشہ کی طرح والٹن روڈ ایک بار پھر زیر آب آ گیا،فیروز پورروڈ اورڈیفنس کی طرف جانےوالی سڑک بھی تالاب بن گئی،متعلقہ اداروں کی جانب سےپانی کی نکاسی کا آپریشن بھی کیا جاتا رہا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہےکہ آئندہ چند روزتک موسم گرم اور خشک رہے گا،مزید بارشیں نہیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ لاہور میں موسلادھاربارش،ہرطرف جل تھل ہوگیا، کوٹ لکھپت،گرین ٹاؤن،ٹاؤن شپ کے اطراف بارش جوہرٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،کلمہ چوک،لبرٹی کے اطراف بارش برکت مارکیٹ،یتیم خانہ،کریم بلاک کے اطراف بارش کا پانی جمع ہوگیا،اسی طرح مسلم ٹاؤن،اچھرہ،مزنگ،گلشن راوی کے اطرا ف بارش جیل روڈ،گلبرگ،ڈیفنس ،سیون اپ کے اطراف بھی بارش کے برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ رات سے ہونے والی بارش سب سے زیادہ پانی والا تالاب میں 135 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔فرخ آباد132، لکشمی چوک131، گلبرگ 100 ملی میٹر،جوہرٹاؤن95، تاجپورہ89، پنجاب یونیورسٹی 82،گلشن راوی81، سمن آباد80، چوک ناخدا 78،نشترٹاؤن75، ایئرپورٹ70، اقبال ٹاؤن 50،اپرمال75، جیل روڈ48 اور مغلپورہ 50 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔