اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی بزدار سرکار پر تنقید

4 Sep, 2020 | 03:36 PM

Shazia Bashir

سٹی42:  اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے بزدار سرکار کو  تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  وزیراعلیٰ ہاﺅس سے شہباز شریف کی بنائی بڑی سڑکوں کا دورہ کرکے میڈیا ٹاک کرنے سے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوئے، لاہور کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں، اندرون لاہور مکمل ڈوب گیا ہے واسا،ضلعی انتظامیہ سمیت حکومتی مشینری کہیں نظر نہیں آرہی ۔

حمزہ شہباز  کا کہنا تھا کہ  بزدار صاحب پورا پنجاب بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہے اور آپ انجوائے کر رہے ہیں؟ بزدار حکومت نے مون سون سے قبل کوئی پلاننگ نہیں کی,میڈیا اصل حالات دیکھا رہا ہے اگر تیاری کی جاتی تو آج پنجاب میں یہ حالات نہ ہوتے، رائے ونڈ میں امام مسجد جاں بحق ہوئے،چوبرجی میں چھت گرئی، اور آپ لاتعلق ہیں بارش کا پانی ڈینگی کی افزائش کا باعث بنے گا۔

حمزہ شہباز  کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا پنجاب آج سیاسی نابالغ اور ناتجربہ کاروں کے رحم کرم پر ہے، لانگ بوٹ اور کوٹ پہننے کی ضرورت پانی میں کھڑے ہونے کیلئے  ہوتی ہے ،گاڑی کی لانگ ڈرائیو میں نہیں بلند وبانگ دعوے کرنے سے کوئی لیڈر نہیں بن سکتا،برائے مہربانی ذرا اندرون لاہور کا دورہ فرمائیں،آپ کو حالات کی اصلیت کا اندازہ ہو سکے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرنے والے ہی عوامی لیڈر تصور کیے جاتے ہیں۔

  اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ  میاں نوازشریف اور شہباز شریف کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ، شہباز شریف کے بنائے ہوئے واسا اور ڈسپوزل یونٹ کو آگے بڑھانے کی بجائے ان کے فنڈز روکے گئے اور آج ان پر نمبر ٹانگنے کی کوشش کی جارہی ہے، نیازی صاحب عوام آج شہبازشریف کو اس لیے یاد کرتی ہے کیونکہ آندھی، طوفان،زلزلہ، سیلاب،بارش میں وہ ہر وقت عوام کے درمیان موجود ہوتے تھے۔

مزیدخبریں