ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش:وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بغیر پروٹوکول شہر میں نکل پڑے

بارش:وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بغیر پروٹوکول شہر میں نکل پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب :وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول کے شہر میں نکل پڑے،بارش کے دوران شہر کی سڑکوں کا جائزہ لیا۔


وزیر اعلیٰ پنجاب نے لارنس روڈ کا دورہ کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب کےدورہ کےموقع پرکمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن، ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال، وائس چیئرمین واسا اور ایم ڈی واسا بھی موجود تھے،وزیراعلیٰ نےکہا کہ لاہور میں گزشتہ حکومتوں کی نسبت نکاسی کےبہترین انتظامات کیےگئےہیں،اس نوعیت کی بارش سےلارنس روڈ کا علاقہ پہلے ڈوب جاتا تھا،سردارعثمان بزدار نے کہا کہ واسا عملےکی تعریف کرتا ہوں جنہوں نےمون سون میں بہترین کام کیا۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مزید 2 سے3 گھنٹوں میں شہرکو کلیئرکردیا جائیگا،ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نےنکاسی کے آپریشن پروزیراعلی کو بریفنگ دی۔

 
دوسری جانب وائس چیئرمین واسا شیخ امتیازمحمود کی پھرتیاں،بارش کے دوران برساتی پہن کر کنٹرول روم پہنچ گئے۔وائس چیئرمین کےدفتر اور کنٹرول روم کا فاصلہ صرف چند فرلانگ کا ہے،شہر بھر میں موسلا دھار بارش کےدوران شیخ امتیاز محمود نےسڑکوں کی بجائے ہیڈ آفس میں موجود ان ڈورواسا مون سون کنٹرول روم کا دورہ کیا ،ڈائریکٹر پی اینڈ ای محمد یوسف نے وائس چیئرمین واسا کو بریفنگ دی، وائس چیئرمین واسا نے ہدایت کی کہ بارش کےدوران تمام رپورٹنگ بروقت کی جائے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer