عدالت نے19 بھٹہ مزدوروں کو رہا کردیا

4 Sep, 2020 | 01:28 PM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں بھٹہ مزدورں کی بازیابی کیس کی سماعت، عدالت نے19 بھٹہ مزدوروں کو رہا کردیا،رہا ہونے والے مزدوروں میں 9 بچے،6 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

 
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نےشہری عالیان علی کی درخواست پرسماعت کی،عدالتی بیلف ظفراقبال موسلا دھار بارش میں مزدوروں کو لےکرعدالت  پہنچے ،درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ منڈی بہاؤالدین کےعلاقے میں بھٹہ مالک حاجی جاوید نےانکےعزیزواقارب کو حبس بےجا میں رکھا ہوا ہے،سرکاری ریٹ کےمطابق اینٹیں بنانےکی اجرت نہیں دی جاتی،اینٹیں بنانےکا سرکاری ریٹ بارہ سو پچانوے روپےجبکہ انہیں سات سو روپےدیئے جا رہےہیں۔

درخواست گزار وکیل نےکہا کہ عدالت بھٹہ مزدوروں کوبازیاب کرکے رہا کرنےکا حکم دے،بھٹہ مالک کےوکیل نےموقف اختیار کیا کہ بھٹہ مزدوروں کو حبس بےجامیں رکھ کرجبری مشقت لینےکا الزام درست نہیں،مزدور معاہدے کے مطابق اپنی مرضی سےکام کرکےاجرت لےرہےہیں، عدالت نےوکلاء کےدلائل سننے کے بعد بازیاب ہونے والے مزدوروں کورہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پرسات ستمبرسےچیف جسٹس محمد قاسم خان سمیت 26 ججزمقدمات کی سماعت کریں گے،پرنسپل سیٹ پر7 ستمبرسے24 دسمبرتک بارہ ڈویژن،26 سنگل بنچ سماعت کریں گے،ڈویژن بنچ نمبرایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اورجسٹس شکیل الرحمان خان،ڈویژن بینچ نمبر2 میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عاطر محمود شامل ہیں،ڈویژن بنچ نمبرتین میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ منشیات کیس کی سماعت کرے گا۔

ڈویژن بنچ نمبرچار جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد بلال حسن،ڈویژن بنچ نمبرپانچ میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس چویدری محمد اقبال،ڈویژن بینچ نمبرچھ میں جسٹس چوہدری مسعود جہانگیراور جسٹس شمس محمود مرزا،ڈویژن بینچ نمبرسات میں صداقت علی خان اورجسٹس شہرام سروری چودھری،ڈویژن بینچ نمبرآٹھ میں جسٹس شہبازعلی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال،ڈویژن بینچ نمبر9 میں جسٹس مسعود عابد نقوی اورجسٹس جواد حسن،ڈویژن بنچ نمبر10 میں جسٹس شاہد کریم اورجسٹس ساجد محمود سیٹھی،ڈویژن بینچ نمبر11 میں جسٹس سرداراحمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدرجبکہ ڈویژن بینچ نمبر12 جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں سماعت کرے گا،،تمام ڈویژن بنچز پیر سےجمعرات تک سماعت کریں گے،،ڈویژن بنچ میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں