ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش،سیلاب میں انسانیت کی عظیم مثالیں قائم

بارش،سیلاب میں انسانیت کی عظیم مثالیں قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،ان بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں،دریائوں میں طغیانی آگئی ہے،کراچی سمیت کئی شہروں ،دیہات میں سیلابی کیفیت ہے،اس مصیبت کی گھڑی میں پاکستانیوں نے خدمت،انسانیت سے محبت کی عظیم مثالیں قائم کی ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے دریائے پنجکوڑہ میں سیلابی ریلے میں دو افراد پھنس گئے تھے جن میں سے  ایک کو سول ڈیفنس کے تیراک ابراہیم نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر نکالا ۔دیر بالاہی کے علاقے شرینگل میں ریسکیو آپریشن کے دوران سیلابی ریلے میں پھنسے ایک شخص کو بچانے کے لیے لیویزکا جوان اپنی جان پرکھیل گیا۔
 

سوات میں ایک شخص افسر خان نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سیلابی ریلے میں پھنسے کتے کی جان بچالی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور  اس شخص کی ہمت اور جذبے کو خوب سراہا جارہا ہے۔


سیلابی ریلے میں پھنسے کتے کو بچانے والے شخص افسر خان نے کہا کہ اس نے صرف اللہ کی رضا کی خاطر یہ کام کیا ہے، اسے تیرنا آتا تھا اس لیے ڈر نہیں تھا، لیکن کتے کے کاٹنے سے ڈر ضرور لگ رہا تھا۔

خیال رہےکہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر مختلف واقعات میں 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 133 گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 31 اگست سے لے کر اب تک حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے صوبہ کے 20 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer