ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے کس حصے میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی

لاہور کے کس حصے میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)شہرمیں کہاں کہاں کتنی بارش ہوئیں؟سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 135 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں موسلادھاربارش،ہرطرف جل تھل ہوگیا، کوٹ لکھپت،گرین ٹاؤن،ٹاؤن شپ کے اطراف بارش جوہرٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،کلمہ چوک،لبرٹی کے اطراف بارش برکت مارکیٹ،یتیم خانہ،کریم بلاک کے اطراف بارش کا پانی جمع ہوگیا،اسی طرح مسلم ٹاؤن،اچھرہ،مزنگ،گلشن راوی کے اطرا ف بارش جیل روڈ،گلبرگ،ڈیفنس ،سیون اپ کے اطراف بھی بارش کے برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ رات سے ہونے والی بارش سب سے زیادہ پانی والا تالاب میں 135 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔فرخ آباد132، لکشمی چوک131، گلبرگ 100 ملی میٹر،جوہرٹاؤن95، تاجپورہ89، پنجاب یونیورسٹی 82،گلشن راوی81، سمن آباد80، چوک ناخدا 78،نشترٹاؤن75، ایئرپورٹ70، اقبال ٹاؤن 50،اپرمال75، جیل روڈ48 اور مغلپورہ 50 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

علاوہ ازیں والٹن،مال روڈ،شملہ پہاڑی،ریلوے سٹیشن،دوموریہ پل،موچی گیٹ،انارکلی،گوالمنڈی،صدرکینٹ،جوڑے پل،مغلپورہ،ہربنس پورہ ،فتح گڑھ،لال پل،تاج پورہ،سلامت پورہ،جنرل ہسپتال،مرغزارکالونی،جہانگیرپارک، دھرم پورہ،مغلپورہ،گڑھی شاہو،شالیمارکےاطراف مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ساندہ،اسلام پورہ،شام نگر،میوہسپتال،داتادربار،بادامی باغ،آزادی چوک،شاہدرہ،واپڈاٹاؤن،کلفٹن کالونی،وحدت،جلوموڑ،صحافی کالونی،لکھوڈیر،محمود بوٹی اورواہگہ کے اطراف بارش میں بھی بارش کے برسنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

سی سی پی او محمد عمر شیخ نےپولیس اہلکاروں کو شہریوں کی مدد کی ہدایت کی،سی سی پی او کا کہناتھا کہ سی ٹی او ٹریفک روانی کے لئےاضافی نفری تعینات کریں،ٹریفک پولیس، واسا انتظامیہ سے رابطے میں رہے،شہری الیکٹرک تنصیبات کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نےشہر کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا،لکشمی چوک میں نکاسی آب کا جائزہ لیا۔شہر میں پہلےسپیل کے دوران 109 دوسرے میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جبکہ مجموعی طور پر اب تک پانی والا تالاب میں 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہےکہ نکاسی آب کے لئے کوشاں ہیں،سید زاہد عزیز کے مطابق تمام پونڈنگ پوائنٹس کو 3 سے 4 گھنٹوں میں کلیئرکردیا جائیگا،100 فیصد نکاسی کا عمل مکمل ہونےتک فیلڈ میں رہینگے،تمام انڈرپاسسز کلیئرکردئیے گئےہیں،ایم ڈی واسا کے مطابق واسا کےزیر انتظام تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فعال ہیں۔

کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نےبھی شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کیا،کمشنر لاہور کا کہناتھا کہ واسا افسران،عملہ فیلڈ میں موجود اور کام کر رہے ہیں۔ ،تمام اے سی ز نکاسی آب آپریشن کی نگرانی سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کریں۔واسا کے ہنگامی بارشی مراکز سے نکاسی آب کو موثر بنایا جا رہا ہے۔

کمشنر لاہور کا مزید کہناتھا کہ ایم سی ایل پلازوں میں اپنی ٹیموں کو متحرک رکھے۔،شہر میں موجود تمام ڈسپوزل سٹیشنز پوری گنجائش سے کام کر رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer