شوہر جلاد بن گیا، بیوی پر کلہاڑیوں سے وار

4 Sep, 2019 | 10:23 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ آسکی، کاہنہ میں گھریلو جھگڑے کے باعث خاتون پر اس کے شوہر اور سسر کا بیہمانہ تشدد، خاتون پر کلہاڑیوں کے وار، پندرہ سے زائد جسم پر تشدد کے نشانات، خاتون ایک کان سے بھی  محروم ہو گئی۔

 معمولی تلخ کلامی کے بعد کاہنہ میں شوہر جلاد بن گیا، کلہاڑیوں کے وار کر کے خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسے پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور چند روز قبل اسکے خاوند اور سسر نے اسے کلہاڑیوں کے وار کر کے جان سے مارنے کی کوشش بھی  کی۔ 

ہسپتال میں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کلہاڑی کے واروں سے خاتون شدید زخمی ہوگئی اور کان بھی کاٹ دیا گیا تھا، خاتون کو طبی امداد کے لیے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزیدخبریں