( جنید ریاض ) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سپلیمنٹری امتحان کا شیڈول جاری کردیا، سپلیمنٹری امتحانات کا باقاعدہ آغاز 10 اکتوبر سے ہوگا۔
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کے بعد سپلیمنٹری امتحانات کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر سپلیمنٹری امتحانات کا باقاعدہ آغاز 10 اکتوبر سے ہوگا، امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 16 ستمبر تک فیس جمع کراسکیں گے۔
ڈبل فیس کے ساتھ 23 ستمبر تک داخلہ وصول کیا جائے گا جبکہ تین گناہ فیس کے ساتھ 30 ستمبر تک داخلہ جمع کرایا جاسکے گا۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق مقرہ تاریخ گزر جانے کے بعد کسی طالبعلم کا داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا۔