اورنج لائن پروجیکٹ مکمل کرنے کیلئے نیا ٹیکس

4 Sep, 2019 | 03:14 PM

Shazia Bashir

علی ساہی: حکومت کی انوکھی منطق اورنج لائن کے گردونواح پراپرٹیاں مہنگی ہوگئیں ہیں سپیشل ٹیکس لگایا جائے، اورنج لائن کے گردونواح آدھا کلومیٹرمیں آنے والی پراپرٹیوں پرسپیشل پراپرٹی ٹیکس لگانے کے لیے سروے کروا کر رپورٹ بھجوانے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن کے گردونواح میں آدھا کلومیٹرکے علاقہ میں آنے والی پراپرٹیوں پرسپیشل ٹیکس لگانے کی تجویزدی گئی ہے اسی حوالے سے اورنج لائن ٹرین کے گردونواح میں آدھاکلومیٹر کے علاقہ میں آنے والی پراپرٹیوں کا سروے کرکے رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوروزقبل اورنج لائن کے منصوبے میں تیزی لانے کےلیے میٹنگ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اورنج ٹرین کے گردونواح آبادیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اس لیے ان پر سپیشل پراپرٹی عائد کرکے اضافی وصول کی جائے اوروصول ہونے والی رقم اورنج ٹرین کے اخراجات میں استعمال کیا جائے۔

 اورنج لائن کی شروعات میں فرنٹ کی پراپرٹیوں کے سروے میں 23سو کے قریب پراپرٹیاں سروے میں سامنے آئی تھیں جن     کا12 کروڑ سے زائد پراپرٹی ٹیکس معاف کیا گیا تھا اب آدھاکلومیٹر کے علاقہ میں آنے والی پراپرٹیوں کے سروے کے بعد تعداد سامنے آئے گی۔     

مزیدخبریں