راؤدلشادحسین: بلدیاتی ایکٹ 2019 کے مطابق بلدیاتی اداروں کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کا آغاز کر دیا گیا، بلدیاتی اداروں کے سربراہان، منتخب ہاوس، چیف آفیسرز، انتظامی شعبوں کے افسران کے اختیارات کا تعین ہوسکے گا، سفارشات تیاری کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی،
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ایک سات روز میں شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ سے متعلق تجاویز طلب کرلیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کا بجٹ بلدیاتی ایکٹ 2019 یا بلدیاتی ایکٹ 2013 کے تحت استعمال ہوگا محکمہ بلدیات پنجاب نے نئے بلدیاتی انتخابات کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے۔
لوکل گورنمنٹ کے نئے انتظامی ڈھانچہ قائم کرنے کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی کنوینئیر ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کمیٹی کے کنوینئیر مقررکیا گیا ہے جبکہ دیگر ممبرز میںسیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر ایڈمن شامل ہیں۔ کمیٹی نئے سروسز رولز، ملازمین کی سنیارٹی، پروموشن کا طریقہ کار واضح کرے گی کمیٹی نئی بھرتیوں بارے بھی قواعد ضوابط بھی تیار کرے گی، کمیٹی لوکل گورنمنٹ کی تمام پراپرٹیز، اکاونٹس، فنڈز بارے رپورٹ فراہم کرے گی۔
بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز موجودہ تنظیمی ڈھانچہ کی تمام تر رپورٹس سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو جمع کروائیں۔