ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈر طلب کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

4 Sep, 2019 | 01:48 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈر طلب کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو مجاز اتھارٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے الفتح پلڈرز کے مالک میاں حیدر شفیق کی درخواست سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیف آفیسر میٹروپولیٹن لاہور نے 20 اگست کو لاہور کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئےٹینڈر طلب کئے۔ گلبرگ ٹاؤن علامہ اقبال ٹاؤن،داتا گنج بخش ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈر طلب کئے گئے، اخبار اشتہار ترقیاتی کام کی نوعیت اور جگہ کا تعین نہیں کیا گیا، ٹینڈر کی طلبی کے لئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

 درخواست گزار سرکاری ٹھیکیدار اور مختلف محکموں کا ترقیاتی کام کر رہا ہے، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، کہا گیا کہ فنڈز ملنے پر ہی ورک آرڈر ملے گا۔ درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈرز طلب کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے، جسٹس شاہد وحید نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے متعلقہ افسران کیا رجوع کیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ افسران سے رجوع کرنے کا کوئی تحریری ثبوت موجقد ہے، وکیل کوئی تسلی بخش جواب نہ، دے سکے، جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دئیے کہ کیس میں کچھ بھی ہے، بہتر ہے کیس واپس لے کر متعلقہ فورم سے رجوع کریں اور وکیل نے درخواست واپس لے لی۔

مزیدخبریں