لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں اندھیر نگری چوپٹ راج

4 Sep, 2019 | 01:13 PM

(درنایاب) ایل ڈبلیو ایم سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج، لینڈ فل سائٹ کیلئے 3 سال آٹھ ماہ بعد بھی ٹریش کمپیکٹرز خریدے نہ جاسکے، 14 کروڑ کی مشینری خریداری کے بجائے 20 کروڑ سے زائد غیر معیاری رینٹل مشینری پر اُڑا دیئے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے 2 ہزار سولہ میں لینڈ فل سائٹ کے قیام کے بعد 2 ویسٹ کمپیکٹرز خریدے جانے تھے، ایل ڈبلیو ایم سی نے 14 کروڑ مالیت کے ویسٹ کمپیکٹرز خریدنے کیلئے فیصلہ کرکے منسوخ کردیا۔ 2016 سے کرائے پر غیر معیاری ویسٹ کمپیکٹرز استعمال کئے جارہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کرائے کی مد میں ویسٹ کمپیکٹرز کے کام کیلئے 20 کروڑ سے زائد کرایہ خرچ کرچکا ہے، غیر معیاری ویسٹ کمپیکٹرز کے استعمال سے لینڈ فل سائٹ کا بھی نقصان ہورہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق چودہ کروڑ خرچ کرکے ذاتی اور معیاری ویسٹ کمپیکٹرز خریدنے کی بجائے رینٹل مشینری لےکرٹھیکیدار کو بیس کروڑ کا فائدہ پہنچایا گیا، معاہدے پر عملدرآمد کرانے کی بجائے حکام ٹھیکیداروں کیساتھ مل گئے ہیں۔

مزیدخبریں