قذافی بٹ: پنجاب کابینہ میں غیر یقینی کی صورتحال میں بھی اضافہ ہوگیا، کون وزیر رہے گا کون بدل جائے گا وزراء ایک دوسرے سے ملاقاتوں میں سوال اٹھانے لگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب سمیت کابینہ کے اراکین میں تبدیلی کی افواہیں زور پکڑ گئیں ہیں اور وزراء موجودہ صورتحال میں شدید دباو میں کام کر رہے ہیں، کابینہ اراکین میں چہ میگیوئیاں جاری ہیں کہ مستقبل میں کیا ہونے والا ہے۔ وزراء نے اپنے اپنے محکموں کو ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کو بہتر بنانے اور دکھانے کی ہدایات بھی کردیں ہیں جبکہ دودری طرف پنجاب حکومت کے خلاف سوشل میڈیا گروپ بھی ایکٹیو ہوچکا ہے۔
وزیراعلی پنجاب کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی پروپیگنڈا بھی جاری ہے، پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کابینہ کی خراب کارکردگی کا الزام بھی وزیراعلی پنجاب پر ڈالا جارہا ہےجبکہ وزراء وزارتیں بچانے کے لئے سفارشیں پہنچا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا یے کہ وزیراعظم نے بھی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔