پی ٹی آئی بلدیاتی نظام میں تبدیلیاں لارہی ہے :علیم خان

4 Sep, 2018 | 07:41 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

عمر اسلم:صوبائی وزیربلدیات علیم خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام میں تبدیلیاں لائیں گے،حمزہ شہبازسے کہنا چاہتا ہوں کہ آپکا بلدیاتی نظام شہبازشریف کو مضبوط کرنے کیلئے لایاگیا۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن اپنے بلدیاتی نمائندوں کو بلاکر پوچھیں کہ کیا انہیں اختیارات ملے ؟ جبکہ میاں صاحب کے نظام میں چئیرمین ڈپٹی میئراور مئیر کی پاس کچھ نہیں تھا،جبکہ ہم بلدیاتی نمائندوں کوبااختیار بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نظام سپریم کورٹ کے حکم پر بنایاگیا ، الیکشن کے باوجود کوئی پاورنمائندوں کو نہیں دی گئی جبکہ ڈویلپمینٹ بلدیاتی ادارے کریں گے،تحریک انصاف بلدیاتی نظام میں تبدیلیاں لا رہی ہے۔ان کامزید کہناتھا کل سٹیک ہولڈرز کو بلائیں اگر ن لیگ کے مئیر ، ڈپٹی مئیرکو بلاناپڑاتو بلائیں گے، بیوروکریسی پرانی طرز پر چل رہی ہے نئے طریقہ کار کے تحت چلائیں گے، اگر کوئی وزیر غلط اقدام اٹھاتاہے تو سب کے سامنے احتساب ہوگا، سب جواب دہ ہوں گے۔ فارورڈ بلاک کے حوا لے سے بات کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھاکہ جیسا کرو گے ویسا بھروگے، پہلے دوہزار آٹھ میں مسلم لیگ ن نے80 لوگوں کو بلا کر فارورڈ بلاک بنایا اب انہیں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ یاد آرہاہے۔

سینیر صوبائی وزیر کاکہناتھاکہ اپوزیشن مفادات پر اکٹھی ہوتی ہے، کل اگر دونوں جماعتیں اکٹھی ہوتیں تو بھی ہم جیت جاتے۔

مزیدخبریں