سکو ل کینٹینوں پر کاربونیٹڈ کولا ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد

4 Sep, 2018 | 05:00 PM

M .SAJID .KHAN

عمران یو نس:سکول کینٹینزپرکاربونیٹڈ کولا ڈرنکس کی فروخت،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،کاربونیٹڈ کولا ڈرنکس برآمد ہونے پر18 سکول کینٹینوں کو سیل کر دیا گیا،ناقص صفائی اورغیر معیاری سٹوریج پر10کو جرمانہ اور 384 کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔
سکول کینٹینزپرکاربونیٹڈ کولا ڈرنکس کی فروخت کی پابندی پرعمل درآمد کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں 846 سکولوں کی چیکنگ کی،ڈی جی فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق لاہورزون میں 193سکولوں کی چیکنگ کی گئی جس میں سے 6 سکول کینٹینز کو سیل کیا گیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی قانون کے تحت سکول کینٹینوں پر کاربونیٹڈ کولا ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔
گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی صوبہ بھر میں سکول کینٹینز کی چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بچوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے یہ عمل جاری رکھا جائے گا،والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو گھرمیں تیار کیا گیا کھانا دے کر بھیجیں۔

مزیدخبریں